Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزہ دار کی دعا کی قبولیت کا وقت کیا ہے؟
Answer (beginning)
(1) روزہ دار کی دعا قبول ہونے کا تعلق دونوں وقت یعنی پورے دن اور افطار کے وقت سے ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ روزہ دار کی دعا قبول ہونے سے متعلق دو طرح کی روایات ہیں : پہلی وہ احادیث جن میں مطلق روزہ دار کی دعا قبول ہونے کا ذکر ہے اور دوسری وہ احادیث جن میں خاص افطار کے وقت دعا قبول ہونے کا ذکر ہے اور دونوں میں کوئی تضاد نہیں ہے، کیونکہ دونوں ہی مواقع پر دعا قبول ہونے کی بشارت ہے ، لہذ اروزہ کی حالت اور وقتِ افطار ، دونوں وقت دعا کرنا بہتر ہے۔ روزے میں دعا قبول ہونے سے متعلق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "الصائم لا ترد دعوته " ترجمہ : روزہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.