Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قراءت کرتے ہوئے حافظ صاحب بھول گئے اور کچھ دیر سوچا ، تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

Answer (beginning)

نماز تراویح میں قراءت کے دوران سوچنے میں تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار سکوت کیا، تو سجدہ سہو واجب ہو جائے گا، لہذا ایسی صورت میں لازم ہو گا کہ نماز کے آخر میں سہو کے دو سجدے کرے، اگر نہ کیے، تو نماز کو پھر سے پڑھنا واجب ہے۔ نہایة المراد فی شرح ہدیۃ ابن العماد میں جامع الفتاوی کے حوالے سے ہے : " لو فرغ من الفاتحه و تفكر ساعة ساكتا ای سورة يقرء مقدار ركن يلزمه السهو “ یعنی: نمازی جب سورہ فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوا اور خاموش ہو کر سوچنے لگا کہ وہ کونسی سورت قراءت کرے، اگر یہ سوچنا ایک رکن کی مقدار ہے، تو اس پر سجدہ سہو لازم ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.