Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مومن مسجد میں ایسے ہے ، جیسے مچھلی پانی میں اور منافق ایسے کہ جیسے پرندہ پنجرے میں کیا یہ حدیث ہے ؟
Answer (beginning)
معتبر ائمہ نے اس روایت کے بارے میں واضح طور پر صراحت فرمائی ہے کہ یہ روایت ہمیں کتب حدیث میں نہیں ملی، لہذا اسے حدیث نہیں کہہ سکتے ، البتہ معتبر کتب میں مالک بن دینار اور نزال بن سبرہ رحمہا اللہ کے حوالے سے اسے نقل کیا گیا ہے، لہذا ابطور مقولہ اس کو بیان کیا جا سکتا ہے۔ کشف الخفاء میں ہے: ”المومن فی المسجد كالسمك في الماء والمنافق في المسجد كالطير في كتاب المسجد السك في القفص لم اعرفه حديثا وان اشتهر بذلك ويشبه ان يكون من كلام مالک بن دينار فقد نقل المناوي عنه انه قال المنافقون في المسجد كالعصافیر فی القفص “ یعنی : مومن مسجد میں ایسا ہے جیسے مچھلی پانی میں اور منافق مسجد میں ایسا ہے جیسے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.