Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رمضان میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے یا گھر میں تہجد کے وقت ؟
Answer (beginning)
رمضان المبارک میں وتر کس وقت پڑھنا افضل ہے اور جماعت سے یا تنہاگھر پر ؟ اس تعلق سے فتوی اس پر ہے کہ رمضان المبارک میں مسجد میں ہونے والی جماعت کے ساتھ وتر پڑھنا افضل ہے۔ رمضان المبارک میں وتر پڑھنے کے تعلق سے ایک قول یہ ہے کہ گھر پر تنہا اور تہجد کے وقت پڑھے ، بعض علمائے احناف نے مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھنے ہی کو افضل قرار دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے بھی یہ بات ثابت ہے۔ دونوں ہی قول راج ہیں جس پر چاہے عمل کیا جا سکتا ہے ، البتہ عامۃ المسلمین کا عمل یہی ہے کہ وتر جماعت کے ساتھ مسجد میں ادا کرتے ہیں، اسی طریقے پر عمل کرنا اولی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.