Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ویڈیو گیم کی اجرت اور کوئنز کی خرید و فروخت کا حکم‎

Answer (beginning)

اکاونٹ بنانے کے لیے رقم دینا بھی جائز نہیں اور کو ئنز کی خرید و فروخت بھی جائز نہیں۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ گیم کھیلنے کے لیے اکاونٹ بنانے پر جور قم دی جارہی ہے ، یہ بلا معاوضہ ہے اور اس سے مقصود اپنا کام نکالنا ہے کہ مجھے اس بات کی اجازت مل جائے کہ میں کو ئنز خرید کر کھیل سکوں ، تو یہ رشوت ہے اور رشوت نا جائز و حرام ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” لعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم الراشي والمرتشى والرائش ، يعني الذي يمشى بينهما “ یعنی نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے رشوت دینے والے ، رشوت لینے والے اور ان دونوں کے درمیان چل کر معاملہ کروانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.