Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں خلاف ترتیب سورتیں پڑھنا کیسا ؟ کیا اس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
Answer (beginning)
ترتیب کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا واجب ہے اور جان بوجھ کر الٹا قرآن پاک پڑھنا یعنی دوسری رکعت میں پہلی رکعت سے اوپر والی سورت پڑھنا، مثلاً : پہلی رکعت میں سورہ فلق اور دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا مکروہ تحریمی ، ناجائز و گناہ ہے، البتہ اگر جان بوجھ کر نہ ہو ، بلکہ بھول کر پڑھ لیا، تو گناہ نہیں، دونوں صورتوں میں نماز ہو جائے گی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں، کیونکہ قرآن پاک کو ترتیب کے ساتھ پڑھنا تلاوت کے واجبات میں سے ہے ، نماز کے واجبات میں سے نہیں، اسی لیے خارج نماز بھی قصد االٹا قرآن پاک پڑھنا گناہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.