Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حدیث آگے پہنچانے کی فضیلت اور اس کی وضاحت

Answer (beginning)

مختلف کتب حدیث میں یہ حدیث پاک موجود ہے کہ اللہ پاک اس شخص کو ترو تازہ رکھے ، جس نے حدیث پاک سنی اور یاد ر کھی اور اسے آگے پہنچایا۔ ترو تازہ کے متعلق شارحین حدیث رحمهم الله تعالی نے مختلف معانی بیان کیے ہیں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے: حدیث پاک کے الفاظ تر و تازہ کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ پاک ایسے شخص کو دنیا میں اس طرح ترو تازہ رکھے گا کہ لوگوں کے درمیان اس شخص کو قدر و منزلت عطا کرے گا اور آخرت میں نعمتوں سے نوازے گا۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ پاک اس کو حسن و جمال عطا فرمائے گا یا اللہ پاک اس کو آخرت میں جنت کی نعمتوں سے نوازے گا اور یہ ساری بشارتیں دنیا اور آخرت دونوں میں عطا کی جائیں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.