Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پاک پانی میں ناپاک پانی مل جائے، تو اسے بیچنا کیسا؟

Answer (beginning)

اگر پانی کے بڑے تالاب کے قریب نجس و گندہ پانی موجود ہو اور وہ گندہ پانی تالاب میں مل جائے، جس کی وجہ سے پورے تالاب کے پانی کا رنگ تبدیل ہو جائے ، تو وہ سارا پانی ہی ناپاک ہو جائے گا، اگر چہ اس سے بد بونہ آئے اور اس پانی کو پینے یا وضو کرنے وغیرہ کاموں میں استعمال نہیں کر سکتے ، جب تک کہ اسے شرعی طریقے کے مطابق پاک نہ کر لیا جائے۔ اور ایسا پانی جس میں نجاست گرنے کی وجہ سے اس کا رنگ تبدیل ہو گیا ہو، تو اسے انسانوں کو پلانا تو دور کی بات، فقہاء نے صراحت فرمائی کہ ایسا پانی جانوروں کو پلانا بھی جائز نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.