Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ وہی آیت سُنی، تو کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں زید پر دوبارہ سجدہ تلاوت کرنا واجب نہیں ، آیت سجدہ سننے کے بعد ایک بار سجدہ تلاوت واجب ہو اتھا، جسے وہ ادا کر چکا ہے ، اب وہی سجدہ کافی ہے۔ مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ سجدہ تلاوت واجب ہونے میں اصل تداخل ہے، جبکہ مجلس و آیت ایک ہی ہو۔ سوال میں بیان کی گئی وضاحت کے مطابق جب زید نے پہلی بار آیت سجدہ سنی، تو اس پر سجدہ تلاوت واجب ہو گیا تھا، جسے وہ ادا کر چکا، چونکہ سجدہ تلاوت کرنے کے بعد مجلس تبدیل نہیں ہوئی اور ایک ہی آیت سجدہ کی تکرار ہوتی رہی، دوسری آیت سجدہ نہیں پڑھی گئی، اس لیے مزید کوئی سجدہ واجب نہیں ہوا، ایک مجلس میں آیت سجدہ سننے کے بعد سجدہ تلاوت کر لیا، تو وہی پہلا سجدہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.