Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی نے WhatsApp پر سلام کیا ،تو جواب دینا لازم ہے ؟
Answer (beginning)
واٹس ایپ (WhatsApp) پر کیسے گئے سلام ، خواہ بول کر وائس میسج (voice message) کی صورت میں ہو یالکھ کر ٹیکسٹ میسج (Text message) کی صورت میں، دونوں صورتوں میں اس کا جواب دینا لازم ہوتا ہے۔ مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ قلم ، پین پینسل کے ذریعے کوئی چیز لکھنازبان سے کلام کے ذریعے اپنے مافی الضمیر کو ظاہر کرنے کی طرح ہی ہے اور جس طرح انسان کے بنفس نفیس کسی چیز کے متعلق ایجاب و قبول کرنے کا حکم ہوتا ہے ، فقہائے کرام نے تحریر کے ذریعے بھی وہی حکم لگایا ہے۔ اسی وجہ سے فقہائے کرام نے صراحت کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خط وغیرہ میں لکھا ہو اسلام آیا، تو اس لکھے ہوئے سلام کا جواب دینا لازم ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.