Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
راستے پر اسٹال لگوانا اور کرایہ لینا کیسا؟
Answer (beginning)
(1) پوچھی گئی صورت کے مطابق سرکاری جگہ پر اسٹال لگانے والوں سے دکان یا ہوٹل کے مالکان کا کرایہ وصول کرنا، جائز نہیں کہ اجارے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جو چیز اجارے پر دی جارہی ہے ، وہ بندے کی ملکیت میں ہو ، جب کہ مذکورہ بالا صورت میں وہ جگہ ان کی ملکیت میں ہی نہیں، لہذا ان کا کرایہ لینا بھی جائز نہیں۔ اجارے کی شرائط کے بارے میں بدائع الصنائع میں ہے: ”ومنها الملک والولاية فلا تنفذاجارة الفضولي لعدم ال الملک والولایۃ“ ترجمہ : اجارے کی شرائط میں سے ایک شرط ملک اور ولایت ہے ، پس فضولی کا اجارہ کر ناملک اور ولایت نہ ہونے کی وجہ سے نافذ نہیں ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.