Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟

Answer (beginning)

لیٹ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں حرج نہیں، جبکہ پاؤں سمیٹ لیے جائیں اور اگر لحاف اوڑھا ہو ، تو منہ لحاف سے باہر نکال لیا جائے ، ہاں اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ بستر پاک ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیٹتے وقت قرآن کریم کی کوئی بھی سورت پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ چنانچہ جامع ترمذی میں ہے: " ما من مسلم ياخذ مضجعه يقرا سورة من كتاب الله الا وكل الله به ملكا فلا يقربه شيء يوذيه حتى يهب متی هب“ ترجمہ : جو مسلمان بھی لیٹتے وقت کتاب اللہ میں سے کوئی سورت پڑھ لے، اللہ عز وجل اس پر ایک فرشته مقرر فرما دیتا ہے، پھر ایذا دینے والی کوئی چیز بھی اس کے قریب نہیں آتی ، حتی کہ وہ بیدار ہو جائے،…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.