Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا wet wipes سے بچے کا بدن پاک ہو جائے گا یا دھونا ضرور ی ہے ؟
Answer (beginning)
نجاست دو طرح کی ہوتی ہے ، ایک مرئی جو سوکھ جانے کے بعد بھی نظر آتی ہے اور دوسری غیر مرئی جو سوکھ جانے کے بعد نظر نہیں آتی جیسے پیشاب وغیرہ۔ جب جسم پر نجاست لگ جائے ، تو اسے پاک کرنے کے لیے پانی بہانا ہی شرط نہیں ، بلکہ یہ شرط ہے کہ مر کی نجاست ہو ، تو اسے اس طرح صاف کیا جائے کہ اس کا اثر یعنی رنگ یا بو ختم ہو جائے، مگر اتنا جس کا ازالہ شاق ہو (یعنی دور کرنا مشکل ہو) اور غیر مرئی نجاست یعنی پیشاب وغیرہ ہو ، تو جسم سے اس کے مکمل طور پر دور ہو جانے کا خیال جم جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.