Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟

Answer (beginning)

قرآن خوانی کے بعد جو کھانا، مٹھائی یار قم دی جاتی ہے ، اس کی دو صورتیں ہیں۔ (1) پہلی صورت یہ ہے کہ اگر قرآن پڑھنے والوں اور صاحب خانہ کے درمیان قرآن خوانی کے عوض کچھ لینا، دینا طے ہوا ہے یا زبانی طور پر تو کچھ طے نہیں ہوا ، لیکن قرآن خوانی کے عوض کچھ لینا دینا عام طور پر رائج ہے ، جس کی وجہ سے قرآن پڑھنے والے جانتے ہیں کہ اس کے عوض کچھ نہ کچھ ملے گا اور بلوانے والے بھی جانتے ہیں کہ انہیں تلاوتِ قرآن کے عوض کچھ نہ کچھ دینا ہو گا، تو یہ دونوں صورتیں حرام و گناہ ہیں کہ یہ تلاوت قرآن پر اجارہ کرنا ہے، جبکہ قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت پر اجارہ اور اس کی اجرت لینا دینا بھی ناجائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.