Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں کتنی قراءت کرنا سنت ہے ؟

Answer (beginning)

وقت کی کمی اور نمازیوں کے تکلیف میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو ، تو امام اور منفر د کے لیے سنت ہے کہ فجر اور ظہر میں طوالِ مفصل میں سے ، عصر اور عشاء میں اوساط مفصل میں سے اور مغرب میں قصار مفصل میں سے کسی سورت کی قراءت کریں اور اگر وقت کم ہے ، تو وقت کی رعایت کرتے ہوئے قراءت کی جائے اور اگر سنت قراءت کرنے سے کسی نمازی کے آزمائش میں پڑنے کا خوف ہے، تو اتنی طویل قراءت کرنا، جائز نہیں، لہذا ایسی صورتِ حال میں اتنی قراءت کرناہی سنت ہے، جس سے مقتدیوں کو آزمائش کا سامنانہ ہو ، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ نے ایک دفعہ ایک بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر فرمایا،…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.