Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
مسجد کا چندہ مسجد کے مصارف معہودہ یعنی عمومی اخراجات جو مسجد میں کیے جاتے ہیں ، کے لیے دیا جاتا ہے، مثلاً: تعمیرات، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی، امام و مؤذن ، خادمین کے وظائف اور صفائی ستھرائی میں ہونے والے اخراجات وغیرہ۔ اسی چندے سے مسجد کے چراغاں کرنے کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اگر چندہ دینے والوں کی صراحت یا دَلالۂ اجازت ہو ، تو کر سکتے ہیں ، ورنہ نہیں۔ صراحت سے مراد یہ ہے کہ مسجد کے لیے چندہ لیتے وقت کہہ دیا کہ ہم آپ کے چندے سے جشن ولادت اور دیگر مبارک راتوں کے مواقع پر مسجد میں روشنی بھی کریں گے اور اُس نے اجازت دے دی اور دلالت یہ ہے کہ چندہ دینے والے کو معلوم ہے کہ اس مسجد پر جشن ولادت اور…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.