Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا صحابہ نے قرآن کے عموم و اطلاق سے دلیل حاصل کی؟

Answer (beginning)

صحابہ کرام علیہم الرضوان سے قرآن کریم اور احادیث طیبہ کے عموم و اطلاق سے استدلال فرمانا ثابت ہے ، ان کے دور میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں خصوصی شان نزول والی آیات کے الفاظ کے عموم سے استدلال فرمانا صحابہ کرام میں شائع و ذائع تھا، جیسا کہ ہمارے کئی اکابرین نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے۔ علامہ جلال الدین سیوطی شافعی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: " من الادلة على اعتبار عموم اللفظ احتجاج الصحابة و غيرهم في وقائع بعموم آيات نزلت علی اسباب خاصة شائعا ذائعا بينهم "ترجمہ : قرآنی آیات کے لفظوں کے عموم کے معتبر ہونے کے دلائل میں سے ایک دلیل یہ بھی ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان اور دیگر ائمہ کا خاص واقعے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.