Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کے ساتھ ایک رکعت ملی ، تو باقی تین رکعتیں کیسے پڑھے ؟

Answer (beginning)

جو شخص جماعت کے ساتھ چار رکعت والی نماز میں آخری رکعت میں شامل ہوا، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہو کر پہلی رکعت میں ثنا، تعوذ و تسمیہ پڑھے اور سورۂ فاتحہ یعنی الحمد شریف کے ساتھ سورت ملائے ، پھر رکوع و سجود کے بعد قعدہ کرے اور اس میں تشہد پڑھ کر کھڑا ہو جائے اور اس دوسری رکعت میں بھی الحمد شریف کے ساتھ سورت ملائے اور اس میں قعدہ کیے بغیر کھڑا ہو جائے اور پھر ایک رکعت مزید پڑھے ، اس میں صرف الحمد شریف پڑھے اور رکوع و سجود کے بعد تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر دے۔ یہ طریقہ زیادہ راجح قول کے مطابق ہے، ورنہ ایک اور طریقہ بھی ہے جو نیچے جزئیات میں یہ اور مذکور ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.