Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

فاتحہ کے بعد جہاں سورت ملانا واجب ہے، اگر بھولے سے نہ ملائی اور رکوع یا قومہ میں یاد آگیا، تو واجب ہے کہ واپس لوٹے ، سورت ملائے اور رکوع بھی دوبارہ کرے اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرے، اس طرح اس کی نماز مکمل ہو جائے گی۔ رکوع میں یاد آجانے کے باوجو داگر نہ لوٹا، تو جان بوجھ کر واجب چھوڑنے کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو گی، یعنی دوبارہ پڑھناواجب ہو گا اور سجدہ سہو کفایت نہیں کرے گا اور یاد رہے کہ اگر لوٹا تو سہی، مگر قراءت مکمل کرنے کے بعد رکوع دوبارہ نہ کیا، تو نماز فاسد ہو جائے گی، کیونکہ رکوع دوبارہ کرنا فرض ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.