Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیر موکدہ سنتیں پڑھتے ہوئے جماعت کھڑی ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

مذکورہ صورت میں عصر یا عشا کی سنت غیر موکدہ کی دور کعتیں پوری کر کے جماعت میں شامل ہو جائے گا، جبکہ تیسری رکعت کے لیے کھڑا نہ ہوا ہو، کیونکہ سنت غیر مؤکدہ نفل کے حکم میں ہیں اور نفل میں ہر دور کعتیں جداگانہ شمار کی جاتی ہیں۔ اگر تیسری کے لیے کھڑا ہو گیا تو پھر چار رکعتیں پوری کرلے۔ تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق میں ہے: "لو كان في النفل لا يقطع مطلقا وإنما يتمه ركعتين“ ترجمہ: اگر نفل نماز پڑھتا ہو، تو ان کو مطلقاً نہیں توڑ سکتا اور اس کی دور کعتیں پوری کرے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.