Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی کو بے ایمان کہنے والے پر حکم کفر ہوگا؟
Answer (beginning)
ہمارے معاشرے میں جس انداز سے کسی کو بے ایمان کہا جاتا ہے، اس طرح کہنے والے پر حکم کفر عائد نہیں ہو گا، کیونکہ یہ کلمات عام طور پر کافر کے معنی میں نہیں بولے جاتے اور نہ ہی ان کلمات سے کہنے والے کا مقصد دوسرے کو کافر قرار دینا ہوتا ہے، بلکہ اُس کی خیانت، دھوکہ دہی یا ان جیسی کسی برائی کو بیان کرنا مقصود ہوتا ہے، لہذا اس اعتبار سے کہنے والے پر حکم کفر عائد نہیں ہو گا، لیکن کسی مسلمان کو بلا اجازت شرعی بے ایمان کہنا ناجائز و گناہ اور تعزیر کا سبب ہے کہ اس میں مسلمان کی ایذا اور ہتک عزت ہے ، جو جائز نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.