Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیمار شخص کے منت کے روزے کا حکم؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں یہ منت درست ہے اور اس منت کی وجہ سے ہندہ پر ایک روزہ رکھنا ضروری ہو گیا ہے۔ نیز پوچھی گئی صورت میں ہندہ کی کیفیت کے پیش نظر کافی تفصیل ہے، جو مختلف احکامات کے ساتھ چند پیراگراف میں درج ذیل ہے: اولاً تو یہ یاد رہے کہ روزے کے بجائے اس کا فدیہ ادا کرنے کا حکم فقط شیخ فانی کے لیے ہے، مطلق مریض کے لیے یہ حکم نہیں۔ شیخ فانی وہ شخص ہوتا ہے جو بڑھاپے کے سبب اتنا کمزور ہو چکا ہو کہ حقیقتا اس میں روزہ رکھنے کی طاقت ہی نہ ہو ، نہ سردی میں نہ گرمی میں ، نہ لگا تار نہ متفرق طور پر اور نہ ہی آئندہ زمانے میں اس میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.