Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
زخم پر پٹی بندھی ہو، تو وضو ہی کرنا ہوگا یا تیمم بھی کر سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ پر وضو کرنا ہی لازم ہے ، تیم کرنے کی اجازت نہیں۔ اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ اگر اعضائے وضو پر زخم کی وجہ سے پٹی باندھی ہوئی ہو اور اس پٹی پر پانی بہانا نقصان دہ ہو تو اس پٹی والے حصے کے علاوہ باقی اعضائے وضو کہ جن کو وضو میں دھویا جاتا ہے ، ان کو دھونے کا حکم ہے اور اس پٹی پر مسح کرنے کا حکم ہے اور اگر اس پٹی پر مسح کرنا بھی نقصان دہ ہو ، تو اتنے حصے کو چھوڑ دے اور باقی اعضائے وضو کو دھولے کہ اس کے حق میں اسے دھونے یا مسح کرنے کا حکم ساقط ہے۔ نیز جس شخص نے غلط مسئلہ بتایا اس پر تو بہ لازم ہے کہ بغیر علم کے شرعی حکم بتانا حرام ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.