Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا رسولی والے جانور کی قربانی جائز ہے؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جب بکرے کے گلے میں موجود رسولی نے بکرے کے کسی عضو کی منفعت کو نقصان نہیں پہنچایا، تو اس بکرے کی قربانی جائز ہے، جبکہ یہ بکر اقربانی کے وقت ایک سال کا ہو چکا ہو اور اس میں کوئی ایسا عیب موجود نہ ہو ، جو قربانی سے مانع ہو ۔ سوال میں جو کیفیت درج ہے، اس سے اگر بکرے کی خوبصورتی کو نقصان نہیں پہنچا، تو اس کی قربانی کرنا ، نا پسند بھی نہیں ہو گا اور اگر بکرے کی خوبصورتی کو نقصان پہنچا، تو بہتر یہ ہے کہ اس کی قربانی نہ کی جائے۔ کیونکہ مستحب ہے کہ ایسے جانور کی قربانی کی جائے ، جس میں کوئی چھوٹا سا بھی عیب موجو د نہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.