Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا دانت ٹوٹے جانور کی قربانی جائز ہے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اُس جانور کی قربانی کرنا، جائز ہے، کیونکہ اگر کسی جانور کے کچھ دانت نہ ہوں، لیکن اتنے دانت سلامت ہوں کہ جن سے وہ خود چارہ چر سکے، تو اُس جانور کی قربانی جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ دوسرا بے عیب جانور لیں کہ چھوٹے عیب سے بھی سالم جانور مستحب ہے۔ ہدایہ شریف میں ہے: ” ان بقی ما یمكن الاعتلاف به اجزأه لحصول المقصود “ترجمہ : اگر اتنے دانت باقی ”ان ہیں، جن کے ساتھ وہ چارہ کھا سکتا ہے، تو مقصود کے حاصل ہونے کی وجہ سے اس جانور کی قربانی جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.