Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قربانی میں کونسا جانور افضل ہے؟

Answer (beginning)

جانور میں افضل ہونے کے اسباب تین ہیں۔ (1) گوشت زیادہ ہونا۔ (2) قیمت زیادہ ہونا۔ (3) گوشت کا اطیب (اچھا ) ہونا۔ ان اسباب میں قوت کے اعتبار سے بھی یہی ترتیب ہے یعنی جس جانور کا گوشت زیادہ ہو گا، وہ معتمد و مختار قول کے مطابق کم گوشت والے سے مطلقا افضل ہے ، چاہے کم گوشت والا قیمت اور اطیب ہونے میں زیادہ ہو۔ جیسے اونٹ گائے سے افضل ہے۔ گائے بکری، مینڈھے وغیرہ سے افضل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت زیادہ ہونے میں تقسیم میں وسعت ہو گی اور اس طرح فقراء کا نفع زیادہ ہو گا۔ زیادہ گوشت والے کی ترجیح پر دلیل نیچے فتاوی قاضی خان سے بکری اور بدنہ کے متعلق مذکور جزئیہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.