Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کن جانوروں کی قربانی جائز نہیں؟ قربانی کے جانور کی شرائط؟

Answer (beginning)

بکری کی قربانی بالکل جائز ہے، شرعا اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ شریعت مطہرہ نے قربانی کے جانوروں کی تین اقسام بیان فرمائی ہیں، (1) بکری۔(2) گائے۔(3)اونٹ۔ فقہ حنفی کی مشہور و معروف کتاب ہدایہ شریف میں ہے : " والا ضحية من الابل والبقر والغنم، لانها عرفت شرعا ولم تنقل التضحية بغيرها من النبي عليه الصلوة والسلام ولا من الصحابة رضى الله عنهم “ ترجمہ : اضحیہ (یعنی قربانی کے جانوروں میں سے) اونٹ، گائے اور بکری ہیں، کیونکہ شرعا یہی معروف ہیں اور ان جانوروں کے علاوہ کسی کی قربانی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.