Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قربانی کی نیت کے بعد پالتو جانور تبدیل کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ اس جانور کو صدقہ کر سکتے ہیں، آپ پر خاص اسی جانور کی قربانی کرنا لازم نہیں ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ جانور اگر قربانی کی نیت سے نہ خریدا ہو، بلکہ کسی اور نیت سے خرید اہو اور بعد میں اس جانور پر قربانی کی نیت کی ہو ، تو فقط اس پر قربانی کی نیت کر لینے سے اس کی قربانی واجب نہیں ہو جاتی، برابر ہے کہ یہ شخص فقیر ہو یا غنی ہو ،البتہ قربانی کے ایام میں قربانی واجب ہونے کی شرائط پائی گئیں، تو قربانی واجب ہوگی، اس واجب کی ادائیگی کے لیے قربانی کے لائق دوسرا جانور خرید کر قربانی کر سکتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.