Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جنازے کے ساتھ کلمہ پڑھتے ہوئے آگے چلنا چاہیے یا پیچھے ؟
Answer (beginning)
جنازہ کے ساتھ چلنے والے افراد کو چاہیے کہ جنازہ کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے کلمہ یا نعت وغیرہ پڑھیں، لیکن اگر کوئی جنازے سے آگے بڑھ کر کلمہ یا نعت شریف پڑھے، تب بھی ناجائز و گناہ نہیں ہے۔ اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ جنازہ لے کر چلنے والوں کے لیے افضل یہ ہے کہ وہ جنازے کے پیچھے پیچھے چلیں، لیکن اگر کوئی شخص آگے چلے، تو بھی جائز ہے، لیکن اگر جنازے سے آگے اتنی دور ہو کہ اُسے سب سے جُدا شمار کیا جائے یا جنازے میں شریک تمام لوگ ہی جنازے سے آگے ہوں، تو یہ مکروہ تنزیہی ہے یعنی یہ جائز تو ہے، لیکن شرع نا پسندیدہ فعل ہے ، لہذا اس سے بچنا چاہیے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.