Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد کے قریب جماعت کروانا کیسا ؟
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں مسجد کی جماعت واجب ہے۔ مسجد کی جماعت چھوڑ کر اسکول میں جماعت قائم کرنا، جائز نہیں، کیونکہ مسجد میں بغیر اسپیکر دی جانے والی اذان، شور و غل نہ ہونے کی صورت میں جہاں تک پہنچتی ہو ، تو وہاں کے عاقل، بالغ، غیر مریض مرد پر مسجد کی پہلی جماعت واجب ہے، جس کو بلاعذر شرعی چھوڑنا یا مسجد کی جماعت چھوڑ کر اپنی جماعت قائم کر لینا جائز نہیں اور سوال میں بیان کردہ عذر ایسا عذر شرعی نہیں کہ جس کی وجہ سے مسجد کی جماعت چھوڑنے کی شرعاً اجازت ہو سکے ، لہذ ا سب کو ترغیب دلا کر مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کا ذہن دینا چاہیے کہ شریعت مطہرہ میں مسجد کی جماعت کی سخت تاکید ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.