Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زکوٰۃ کتنی ادا کی، یاد نہ ہو تو باقی زکوٰۃ کیسے ادا کریں؟

Answer (beginning)

اگر کسی شخص کو اپنی ادا کی ہوئی زکوۃ کی مقدار یاد نہ ہو کہ کتنی ادا کی ہے اور کتنی باقی ہے ؟ تو شرعاً اس پر لازم ہے کہ وہ تحری یعنی غور و فکر کرے۔ پھر جس مقدار پر غالب گمان ہو کہ اتنی مقدار زکوۃ کی مد میں ادا کر چکا ہے، وہ اس کے ذمہ سے ساقط ہو جائے گی، اور باقی ادا کرے گا۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ پر لازم ہے کہ آپ تحری کریں پھر جتنی مقدار کی ادائیگی کا غالب گمان ہو جائے اتنی مقدار زکوۃ آپ کے ذمہ سے ساقط ہو گئی ، باقی کی ادائیگی آپ پر لازم ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.