Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قسطوں پر سونا خریدنے کا شرعی حکم
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کا طے شدہ مدت پر کرنسی نوٹ کے بدلے سونے کا بسکٹ ادھار قسطوں میں خرید ناشر عا جائز ہے ،اس میں کوئی حرج والی بات نہیں البتہ یہ ضروری ہے کہ خریداری کی مجلس میں سونا خریدنے والے کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دونوں طرف سے ادھار لازم نہ آئے۔ اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق کرنسی نوٹ ، قدیم زمانے میں چلنے والے تانبے پیتل کے سکے (فلوس) کے حکم میں ہیں، یعنی اگر ان فلوس کے بدلے سونے چاندی کی خرید و فروخت ہو تو مجلس عقد میں ان میں سے کسی ایک چیز پر ایک طرف کا قبضہ کرناضروری ہوتا ہے ، تاکہ دونوں چیزوں کے ادھار ہونے کی خرابی پیدا نہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.