Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاکی کی حالت میں منسوخ آیات کی تلاوت کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
آیت رجم الشيخ والشيخة إذا زنيا فارجموهما البتة کی تلاوت اگر چہ منسوخ ہو چکی ہے لیکن منسوخ ہونے سے یہ کلام اللہ ہونے سے خارج نہیں ہوئی، لہذا قرآن پاک کی طرح اسے بھی حیض و نفاس یا جنابت کی حالت میں پڑھنا، اسی طرح وضو نہ ہو ، تو اسے چھونا ناجائز و گناہ ہے۔ منسوخ التلاوة آیت کا حکم بھی قرآن پاک جیسا ہے یعنی اسے بھی غسل نہ ہونے کی صورت میں پڑھنا ، اسی طرح وضو نہ ہو ، تو اسے چھونا نا جائز و گناہ ہے۔ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:”(و) يحرم به (تلاوۃ القرآن) ترجمہ : حدث اکبر کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرنا حرام ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.