Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا Influencer کی کمائی حلال ہے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کا مختلف جائز کاروبار کی ویڈیوز بنانا اور ان ویڈیوز کو بطور پروموشن اپنے فیس بک پیج پر ڈالنا شرعاً ایک قابل اجارہ کام ہے جس کے بدلے طے شدہ اجرت لینا جائز ہے۔ البتہ چند شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے: 1 جس پروڈکٹ کی تشہیر کی جارہی ہو ، وہ پروڈکٹ حلال ہو یعنی بذات خود اس کی خرید و فروخت جائز ہو۔ 2 تشہیری ویڈیو میں کوئی غیر شرعی مواد (Content) نہ ہو مثلاً بے پردہ عورت کی تصویر یا ویڈیو نیز کسی قسم کا میوزک بھی نہ ہو۔ تشہیری ویڈیوز میں پروڈکٹ سے متعلق جھوٹ بولنا اور دھو کہ دینا نہ پایا جارہا ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.