Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سودی لین دین کرنے والی کمپنی کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا سودی کام سے براہ راست تعلق نہیں ہے۔ اگر ایسی کمپنی کے ٹیکس ریٹرن تیار کرتے ہیں جس کی جزوی آمدنی سود کی بھی ہے تو آپ اس کے سودی کام کے گناہ میں شریک نہیں کہلائیں گے کیونکہ کمپنی کے ان معاملات کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں شرعی دائرہ کار میں رہتے ہوئے آپ کا اُس فرم میں جاب کرنا شرعاً جائز ہے۔ کیونکہ آپ کا بنیادی کام تو فقط کمپنی کی آمدنی کا جائزہ لینے، اس کے ڈاکو منٹس کی جانچ وغیرہ کرنے اور اسی کی بنیاد پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے تک محدود ہے، لہذا ان تمام کاموں میں کہیں بھی کسی سودی معاملے میں براہِ راست آپ کی معاونت نہیں پائی جارہی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.