Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے بعد پیشانی سے مٹی صاف کرنے کا حکم
Answer (beginning)
نماز مکمل کرنے کے بعد پیشانی یا ناک کی ہڈی سے گرد، گھاس یا ذرات و غیر ہا صاف کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، بلکہ نماز سے فراغت کے بعد یوں پیشانی کو صاف کر لینا مستحب عمل ہے، تاکہ چہرے پر لگی گرد و غبار بھی دور ہو جائے اور پیشانی پر عبادت کے اثرات (ذرات وغیر ہا) رہنے سے دل میں ریا کاری داخل ہونے کا جو شبہ پیدا ہو سکتا ہے ، وہ بھی زائل ہو جائے۔ نماز کے بعد پیشانی کو صاف کرنے کے متعلق "المعجم الاوسط للطبرانی “ اور ”عمل اليوم والليلة “میں ہے، واللفظ للاول: " عن أنس بن مالك قال: كان رسول الله صلى الله عليه واله وسلم إذا قضى صلاته مسح جبهته بیده الیمنی “ ترجمہ : حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.