Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟
Answer (beginning)
صورتِ مسئولہ کا جواب جاننے سے قبل تمہید ا کفالت کے متعلق چند ضروری باتیں ذہن نشین کر لیجئے کہ کسی شخص کے ذمے لازم ہونے والے مطالبے کو اپنے ذمے بھی لازم کر لینا، کفالت / ضمانت کہلاتا ہے، اب وہ مطالبہ چاہے نفس کا ہو یادین کا یا پھر معینہ چیز کا ہو۔ دوسرے کا مطالبہ اپنے ذمے لینے والے شخص کو کفیل / ضامن کہا جاتا ہے۔ کفالت نفس کی بھی ہوتی ہے، یعنی یہ ضمانت دینا کہ فلاں کو ( پنچایت وغیرہ میں ) حاضر کروں گا، اسے کفالت بالنفس کہتے ہیں اور مال کی ادائیگی کی بھی ہو سکتی ہے ، مثلاً : فلاں پر لازم ہونے والے مال کی ادائیگی کا میں بھی ضامن ہوں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.