Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گائے کی قربانی میں شریک افراد کی نیت سے متعلق اہم مسئلہ
Answer (beginning)
قربانی کرنا باعث اجر و ثواب اور ایک عظیم عبادت ہے۔ اسلام سے پہلے اور بعض لوگ اب بھی اللہ کے علاوہ بتوں کا قرب حاصل کرنے کے لیے بتوں کے نام پر جانور ذبح کرتے ہیں مگر اسلام نے اس عمل کو صرف اللہ عزوجل کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لیے خاص کر دیا، اسی لئے دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ اس قربانی کی عبادت والے عمل میں بھی یہ نہایت ضروری ہے کہ نیت ایسی ہو جس میں اللہ تعالیٰ سے تقرب حاصل کرنا مقصود ہو ۔ فقہائے کرام نے تقرب کی مختلف صورتیں ذکر کی ہیں، مثلاً: عید کی واجب قربانی کی نیت، نذر کی قربانی کی نیت، عقیقہ کی نیت وغیرہ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.