Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احرام کی نیت سے پہلے یا بعد باڈی اسپرے لگانے کا حکم

Answer (beginning)

احرام کی نیت کرنے سے پہلے بدن یا جسم پر خوشبو لگانا سنت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل مبارک سے ثابت ہے ، البتہ جب احرام کی نیت کر لی جائے، تو پھر باڈی اسپرے لگانے کی ہر گز اجازت نہیں، بلکہ اگر نیت کرنے کے بعد باڈی اسپرے لگالیا، تو دم یا صدقہ لازم آئے گا، جس کی درج ذیل چار صورتیں ہیں۔ (1) خوشبو قلیل ہو اور مکمل عضو پر نہ لگی ہو۔ (2) خوشبو قلیل، لیکن مکمل عضو پر لگی ہو۔ (3) خوشبو کثیر ہو، لیکن مکمل عضو پر نہ لگے۔ عضوة (4) خوشبو کثیر ہو اور مکمل عضو پر لگ جائے۔ پہلی صورت میں صدقہ فطر اور بعد والی تینوں صورتوں میں محرم پر دم لازم آئے گا، نیز بدن پر خوشبو لگنے میں وقت کا اعتبار نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.