Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورتوں کے لیے سونے یا چاندی کے فریم والی عینک بیچنا کیسا؟
Answer (beginning)
عورتوں کے پہننے کے لئے بھی سونے چاندی (Gold/Silver) کی عینک (Glasses) بیچنا جائز نہیں ہے۔ تفصیل اس مسئلہ کی کچھ یوں ہے کہ عورتوں کے لیے سونا چاندی میں صرف «تحلی، یعنی بطورِ زیور استعمال کرنا جائز ہے ، زیور کے علاوہ کسی اور طرح سے سونا چاندی کا استعمال عورتوں کے لئے بھی حرام ہے۔ اور عینک کو دیکھنے کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے، جو زیور کے علاوہ سونے کا استعمال ہے اور یہ ناجائز ہے۔ اس مسئلے کی نظیر "آرسی" (انگوٹھی کی شکل کا زیور ، جس پر آئینہ لگا ہوتا ہے ) کا مسئلہ ہے کہ آرسی انگوٹھی پہننا اگرچہ بطور زیور عورت کے لیے جائز ہے، لیکن اگر وہ اسے منہ دیکھنے کے لیے استعمال کرے، تو یہ ناجائز ہو گا؟
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.