Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چادروں کے کناروں کو ملا کر سلائی کیا ہوا احرام پہننا

Answer (beginning)

مرد محرم کے لیے حالت احرام میں لبس محیط ممنوع ہے یعنی ایسا لباس جسے جسم کے اعضاء کے مطابق سلائی کیا گیا ہو ، سلائی کی وجہ سے جسم کو گھیر لے ، اور جسم پر خود بخود ٹھہر جائے، اس سے واضح ہو گیا کہ دو چادروں کے کناروں کو ملا کر سلائی کر کے ایک چادر بنالیا جائے تو اس پر لبس محیط کا اطلاق نہیں ہو تا۔ اس لیے دو چادروں کے کناروں کو ملا کر سلائی کر کے ایک چادر بنالیا جائے تو حالت احرام میں ایسی چادر پہنے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسا کہ جس چادر میں پیوند لگا ہو تو اسے پہنا جائز ہوتا ہے۔ البتہ افضل یہ ہے کہ احرام کی چادروں میں کسی بھی قسم کی سلائی نہ ہو ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.