Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سنت غیر مؤکدہ میں پہلا قعدہ بھول گئے تو کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جب بھولے سے قعدہ اولیٰ چھوٹ گیا تھا اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا تو یہ سنتیں صحیح ادا ہو گئیں؛ کیونکہ عصر کی سنتیں غیر مؤکدہ ہیں جو کہ بالکلیہ نفل کے حکم میں ہیں۔ اگر چہ نفل کا ہر قعدہ فرض ہوتا ہے ، لیکن صحیح قول کے مطابق چار رکعت کی نیت کے ساتھ پڑھے جانے والے نفل میں پہلے قعدے کی حیثیت واجب کی ہو جاتی ہے ، لہذا اگر وہ بھولے سے چھوٹ جائے تو دیگر واجبات کی طرح اس کی تلافی بھی سجدہ سہو سے ہو جائے گی اور وہ چار رکعتیں کامل قرار پائیں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.