Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قبر پر تین مٹھی مٹی ڈالنے کا ثبوت
Answer (beginning)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میت کی تدفین کے بعد قبر پر تین مٹھی مٹی ڈالنا ثابت ہے۔ اسی لئے فقہائے کرام نے میت کے سرہانے کی جانب دونوں ہاتھوں سے تین مرتبہ مٹی ڈالنے کو مستحب قرار دیا ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ قبر میں میت رکھنے کے بعد اس پر تختے برابر کر کے جب تختوں پر مٹی ڈالنے لگیں، تو پھاوڑے وغیرہ سے مٹی ڈالنے سے پہلے ، حاضرین اپنے ہاتھوں سے تین مٹھی مٹی ڈالیں اور اس میں پہلی مٹھی ڈالتے وقت : " مِنْهَا خَلَقْنَكُمْ " ( اسی مٹی سے ہم نے تم کو پیدا کیا)، دوسری بار : " وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ " ( اور اسی میں تم کو لوٹائیں گے ) اور تیسری بار : " وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى (…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.