Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دورانِ مضاربت نفع کا تناسب بدلنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! رب المال اور مضارب باہمی رضامندی سے نفع کی فیصد کو تبدیل کر سکتے ہیں، خواہ مضارب کام شروع کر چکا ہو یا اس نے ابھی کام شروع نہ کیا ہو، خواہ مضاربت کو ایک عرصہ گزر چکا ہو۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ فقہائے کرام نے نفع کی فیصد کو مقرر کر لینے کے بعد اس میں ہونے والی تبدیلی کو اصل عقد کے ساتھ لاحق کیا ہے یعنی جیسے ابتدائے عقد میں فریقین نفع کی تقسیم کاری پر رضامندی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ عقدِ مضاربت منعقد ہوتا ہے، اسی طرح بعد میں نفع کی فیصد میں تبدیلی کرنے سے بھی عقدِ مضاربت درست ہی رہے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.