Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گیسٹ پوسٹنگ پر کمیشن لینا کیسا؟
Answer (beginning)
اگر مذ کورہ آرٹیکل کسی غیر شرعی امر پر مشتمل نہ ہو (مثلا جھوٹ یا ناجائز مواد پر مشتمل نہ ہو، بے حیائی و فحاشی پر مشتمل تصاویر نہ ہوں، لنک جس ویب سائٹ کا ہو ، وہ ویب سائٹ بھی جائز مواد و کام پر مشتمل ہو وغیرہ) تو اس آرٹیکل کو اپنی ویب سائٹ پر لگانا اور اس کے عوض سالانہ رقم لینا جائز ہے۔ 1 اس کی تفصیل یہ ہے کہ اپنی ویب سائٹ پر مخصوص رقم کے عوض کسی کا آرٹیکل (Article) شائع کرناشر عاً عقد اجارہ کی قبیل سے ہے کہ صورت مسئولہ میں ویب سائٹ کے مالک کا متعینہ رقم کے عوض مخصوص وقت (مثلاً ایک سال) کے لئے اپنی ویب سائٹ کی سپیس دینا، اس میں آرٹیکل رکھنا اور لوگوں کو اسے پڑھنے کی سہولت ورسائی دینا، دوسرے کو…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.