Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صرف مصافحہ کرنے سے سنت ادا ہوجائیگی؟
Answer (beginning)
مصافحہ یہ ہے کہ ایک شخص اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کو دوسرے شخص کے ہاتھ کی ہتھیلی سے ملائے ، یہ مصافحہ کی حقیقت ہے۔ البتہ مسنون مصافحہ کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ملاقات کے وقت پہلے سلام کیا جائے، اس کے بعد مصافحہ ہو ، یعنی مسنون مصافحہ کے لیے اس سے پہلے سلام کا مقدم ہونا بھی شرط ہے، مطلبقا سلام کے بغیر اور سلام سے پہلے مصافحہ کرنے سے مصافحہ کی سنت ادا نہیں ہو گی۔ ہمارے یہاں جو مختلف اوقات میں بغیر سلام کے ویسے ہی ہاتھ ملانے کارواج ہے، تو اگر چہ یہ لغوی اعتبار سے مصافحہ ہی ہے اور فی نفسہ مباح ہے ، جو اچھی نیت مثلاً: دلجوئی، اظہارِ مسرت ، عاجزی کرنے وغیرہ کی نیت سے ہو ، تو اس پر ثواب بھی مل سکتا ہے،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.