Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ظہر کی سنت قبلیہ پڑھتے ہوئے جماعت کھڑی ہوجائے تو حکم
Answer (beginning)
اگر کوئی شخص ظہر کی سنت قبلہ ادا کر رہا ہو اور ابھی تیسری رکعت کے لیے کھڑا نہ ہوا ہو کہ اسی دوران فرض نماز کی جماعت شروع ہو جائے، تو ایسی صورت میں بہتر یہی ہے کہ وہ چار رکعت سنتیں مکمل کر کے پھر جماعت میں شامل ہو۔ البتہ اگر وہ دور کعت پر سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہو جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ تفصیل یہ ہے کہ اس مسئلے میں ائمہ و فقہاء سے دو معتبر قول منقول ہیں: پہلا قول یہ ہے کہ ایسی صورت میں سنتیں ادا کرنے والا دور کعت پر سلام پھیر کر فوراً جماعت میں شریک ہو جائے اور یہ سنتیں بعد میں ادا کرے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ چار رکعت مکمل ادا کرے،اس کے بعد جماعت میں شامل ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.