Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کن جرابوں پر وضو میں مسح کرنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
کاٹن وغیرہ کپڑے کی عام جرابیں جو پانی کو پاؤں تک پہنچنے سے نہیں روکتیں، وضو میں ایسی جرابوں پر گیلا ہاتھ پھیر لینا ہر گز کافی نہیں، اس سے وضو نہیں ہو گا اور ایسی صورت میں بغیر پاؤں دھوئے نماز پڑھی گئی ، تو نماز بھی نہیں ہو گی؛ اس لیے کہ شرعاً صرف مخصوص قسم کے موزوں پر مسح کرنے کی اجازت ہے، جو کہ تین طرح کے ہو سکتے ہیں: (۱) مجلد : ایسے موزے کہ جن کے اوپر نیچے ٹخنوں تک کا حصہ چمڑے کا ہو یا کسی دوسری چیز کا ہو مگر اس پر اوپر نیچے چھڑالگا دیا گیا ہو۔ (۲) منقل : وہ جرابیں جن کا تلوا چھڑے سے بنایا گیا یا تلوے پر چھڑا لگا دیا گیا ہو اور بقیہ کسی اور موٹی چیز کی ہوں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.