Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رسول اللہ ﷺ کو خوش کرنے کی نیت سے عبادت کرنا
Answer (beginning)
عبادت صرف اللہ رب العزت کی ہو سکتی ہے ، ہاں عبادت میں اللہ عزوجل کی رضا و خوشنودی کے ساتھ ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کی بھی نیت کرنا ، اس میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ، بلکہ یہ نیت عبادت کو مزید کامل و اکمل اور بابرکت بنا دیتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضاء دراصل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاہی میں پوشیدہ ہے۔ کوئی بھی نیکی ، عبادت، چاہے کتنی ہی عظیم کیوں نہ ہو ، اگر اس سے حضور علیہ الصلوۃ والسلام راضی نہ ہوں، تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے راضی نہیں ہوتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.