Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شرعی معذور کپڑے بھی تبدیل نہ کر سکے تو نماز کیسے پڑھے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر ان کو پیشاب کے قطرے اس طرح مسلسل آتے ہیں کہ نماز کا پورا وقت گزر جاتا ہے، لیکن وہ کوشش کرنے کے باوجود اُس پورے وقت میں وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے بر قادر نہیں ہو تیں، تو اب ایسی صورت میں وہ شرعی معذور قرار پائیں گی، اور ان کیلئے حکم یہ ہو گا کہ وہ ہر فرض نماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کریں ، اور اُس وضو سے جتنی نمازیں چاہے ادا کریں ، اس دوران پیشاب کے قطروں کے نکلنے کے سبب ان کا وضو نہیں ٹوٹے گا، ہاں اس کے علاوہ اگر کوئی اور وضو توڑنے والی چیز پائی گئی، تو وضو ٹوٹ جائے گا، یو نہی جب فرض نماز کا وقت نکل جائے گا، تو بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.